Code : 2623 40 Hit

کویت میں اگلےچوبیس گھنٹوں نئی حکومت کا اعلان کردیا جائے گا :کویتی اخبار

کویت کے ایک سینئر ذرائع نے انکشاف کیا کہ نئی حکومت آئندہ چوبیس گھنٹوں میں تشکیل دے دی جائے گی۔

ولایت پورٹل:کویتی اخبار القبس نے کویت کے اعلی ذرائع  کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کویت میں  حکومتی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے  کہ نئی حکومت کا اعلان آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کیا جائے گا جس میں احمد المنصور کو وزیر دفاع اور احمد ناصر المحمد کو وزیر خارجہ کے طور پر نامزد کیا گیاہے،انس الصالح وزارت داخلہ اور ایک نوجوان نمائندہ وزارت ہاؤسنگ کا عہدہ بھی سنبھالیں گے،نئی حکومت میں چار خواتین بھی شامل ہین جن میں نے مریم الاعقیل کو وزیر خزانہ مقرر کیا  گیاہے،کویت روزنامہ  الرأی نے بھی لکھا ہے کہ نئی حکومت میں آج کویت کے امیر صباح الاحمد کے سامنے"صباح الخالد"  وزارت عظمی کا حلف لیں گے،یادرہے کہ  کویت کے وزیر اعظم جابر مبارک الصباح حال ہی میں اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد  کویت کے  امیر نے وزیر خارجہ صباح خالد الاحمد الصباح کو وزیر اعظم  مقرر کیا،قابل ذکر ہے کہ  کویت میں حالیہ مہینوں میں ، بارش اور سیلاب کی وجہ سے بحران کو سنبھالنے میں حکومتی عہدیداروں کی عدم صلاحیت کی وجہ سے کابینہ کی ناقص کارکردگی کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شدت پیدا ہوگئی ہے،واضح رہے کہ یہ احتجاجات ، زیادہ تر "بغیر"  نامی طبقے کے ذریعہ کئے گئے اور ان کی دعوت کویتی پارلیمنٹ کے ایک سابق ممبر کی طرف سے دی گئی تھی  ،اس ملک میں ہونے والے عوامی اعتراضات میں کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکرمرزوق غانم اور حکومت سے عدم اطمینان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے زیادہ ترانھیں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین