Code : 3222 28 Hit

اٹلی میں دو ہزار ڈاکٹر کورونا سے متاثر

اٹلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس ملک میں کم از کم 2 ہزار ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ولایت پورٹل:اطالوی محکمہ صحت کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ملک میں کم سے کم 2 ہزار ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعدحکام نے تمام ریٹائرڈ ڈاکٹروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے کام پر واپس آئیں۔
واضح رہے کہ اٹلی کی حکومت نے کہا ہے کہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 427 ہوگئی ہےجس کے بعد ملک میں اس وبا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 3405ہوگئی ہے۔
ان اعداد وشمار کےبعد کہا جاتا ہے  کہ اٹلی میں اس مہلک وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد چین  میں مرنے والاں سے بھی بڑھ گئی ہے۔
عالمی اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کا شکار 10،000 سے تجاوز کرچکا ہے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 244،000 615 تک پہنچ گئی ہے۔


1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम