Code : 3229 25 Hit

اسرائیل میں کرونا ہزاروں افراد کی ہلاکت کا سبب بن سکتا ہے: نیتن یاھو

اسرائیلی وزیر اعظم نے ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں کرونا کے نتیجے میں دسیوں ہزاروں افراد کی موت واقع ہوسکتی ہے۔

ولایت پورٹل:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہوں نے صیہونی سرکاری ٹیلی ویژن کو انٹریو دیتے ہوئے  کہا کہ کرونا  ہمارے ہزاروں افراد کی ہلاکت کا سبب بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو نہیں معلوم کہ یہ  کب تک چلے گا، وزارت صحت آنے والے دنوں میں 20،000 کورونا ٹیسٹ کرےگی۔
دوسری طرف صیہونی حکومت کے نائب وزیر خزانہ اور پارلیمنٹ کے رکن ، ایٹزق کوھن کو کورونا وائرس سے متاثرہ فرد کے ساتھ ملاقات کرنے کی وجہ سےان کے گھر میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔
صہیونی حکومت نے آج صبح کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے اقدامات کا ایک سلسلہ نافذ کیا ہے۔
صیہونی حکومت نے غزہ اور مغربی پٹی کی سرحدیں اگلی اطلاع تک بند کردی ہیں۔
واضح رہے کہ  صیہونی شہریوں کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں دی ہے مگر یہ کہ کھانے پینے کی اشیاء یا طبی وسائل کی خریداری کے لیے باہر نکلنا ضروری ہو۔
صیہونی وزارت صحت نے آج اعلان کیا ہے کہ  مقبوضہ فلسطین میں  کورونا وائرس سے متأثرہ افراد کی تعداد924تک پہنچ چکی  ہے جن میں 20افراد کی حالت نازک ہے۔

 

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम