2024 میں وائٹ ہاؤس پر پھر سے ہمارا قبضہ ہوگا؛ ٹرمپ کا دعوی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کو امریکا کے مستقبل کے لیے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2024 ہمارے لیے ایک اور اہم سال ہوگا۔

ولایت پورٹل:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایریزونا ریاست کے شہر فلورنس میں 2022 میں وسط مدتی انتخاب کے لیے اپنے حامیوں کی پہلی ریلی میں جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے روس اور چین کے خلاف ان کی پالیسیوں اور غیر قانونی تارکین وطن کی امریکہ میں آمد کو ناکام قرار دیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ آبادی کی شرح اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ میں نے کیا کہا تھا، لوگ سچائی کے پیاسے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ان کا ملک دوبارہ اقتدار میں آئے۔ ہم نے ہمیشہ ایک خوبصورت ملک کے بارے میں سوچا جس میں منصفانہ انتخابات ہوں جبکہ اس وقت کئی وجوہات کی بنا پر دنیا بھر میں ہمارا مذاق اڑایا جا رہا ہے، اس سے پہلےہمیں کبھی دوسرے ممالک کی طرف سے بے عزتی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
 سابق امریکی صدر کے مطابق انھیں اپنے دور میں واشنگٹن کو روس اور یوکرین یا تائیوان اور چین کے صدر سے کوئی مسئلہ نہیں تھاجبکہ اس وقت روسی صدر پیوٹن نہ صرف یوکرائن کو دھمکیاں دے رہے ہیں بلکہ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ کیوبا اور وینزویلا جا رہے ہیں، یہ امریکہ کی بے عزتی ہے، دوسری طرف چین ایسا اقدام کر رہا ہے جو اس نے ایک سال پہلے کبھی کرنے کی ہمت نہیں کی تھی۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین