عمران خان کی سعودی عرب کا آٹھواں دورہ کرنے کی تیاری

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے سعودی ولی عہد کی دعوت پر تین سالوں میں آٹھویں مرتبہ سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ولایت پورٹل:پاکستانی ذرائع ابلاغ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرکاری دعوت پر 24 اکتوبر کو ریاض کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
 رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان میں سعودی سفیر نے حال ہی میں پاکستان کے وزیر اعظم کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی جس کا ایجنڈا مشرق وسطیٰ کے سبز پہل نا می ماحولایاتی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنا ہوگا۔
 پاکستانی اخبار جنگ نے لکھاہےسعودی عرب موسمیاتی تبدیلی کے رجحان سے نمٹنے کے اہداف کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے  اور پاکستان کے وزیر اعظم بھی اس سلسلہ میں ہونے والی اگلی کانفرنس میں شرکت کریں گےجبکہ عمران خان کانفرنس کے موقع پر سعودی حکمرانوں سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یادرہے کہ  پاکستان کے وزیر اعظم نے اس سال مئی کے وسط میں ساتویں مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کیا  اور سیاسی مبصرین نے دورے کے بنیادی مقاصد کی تشریح کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ ، دونوں فریقوں کےابہامات کو حل کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ خطے میں کشیدگی کم کرنے کا منصوبہ بھی شامل تھا۔
یادرہے کہ کچھ ہی مہینے پہلےپاکستان نے ایک تین ستارہ سکیورٹی ملٹری جنرل کو سعودی عرب میں اپنا نیا سفیر مقرر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے مابین ڈی ایسکلیشن مشن کو آگے بڑھانے کے لیے ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین