Code : 2719 10 Hit

حکومت مخالفین کے بارے میں فوری 990 پراطلاع دیں: سعودی سکیورٹی ایجنسی

سعودی سکیورٹی ایجنسی نے ٹیلی فون نمبر جاری کرتے ہوئے سعودی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کے مخالف افراد کے بارے میں کسی بھی طرح کی معلومات اس ادارے کو بتائیں۔

ولایت پورٹل:سعودی سرکاری نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق سعودی قومی سلامتی سروس نے ہفتے کے روز ایک فون نمبرجاری کرتے ہوئے سعودی شہریوں سے سعودی حکومت کے مخالف گروہوں اور افراد کے بارے میں کسی بھی طرح کی معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،سعودی قومی سلامتی ایجنسی ٹیلی فوننمبر990 کا اعلان کیا ہے  تاکہ سعودی  شہریوں اور اس ملک میں مقیم غیر ملکیوں  کے ساتھ رابطہ کر کے حکومت مخالف افراد کے بارے میں معلومات حاصل کر سکے،مذکورہ ادارے نے مشتبہ موارد کے بارے میں فوری معلومات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ، لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ  دہشت گردوں ، مطلوب مجرموں ، دہشت گردوں کے ٹھکانوں ، سخت گیروں اور حکومت کے مخالفین  کے بارے میں کسی بھی طرح کی معلومات فراہم کریں،اس سلسلہ میں سعودی عرب میں ایک کال سنٹر قائم کیا گیا ہے اور وہ 24گھنٹے کالوں کا جواب دینے کے لئے تیار ہے،اسی طرح شہریوں کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کی تصدیق کے لئے ایک اور سنٹربھی  قائم کیا گیا ہے،واضح رہے کہ سعودی قومی سلامتی سروس سعودی سیاحتی مرکز کی جانب سے منعقد کیے جانے والے ’’موسم الریاض‘‘اور ’’موسم الدرعیہ‘‘ پروگراموں  میں شرکت کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ افراد کو تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،قابل ذکر ہے کہ  یہ فون نمبر ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جبکہ سعودی حکومت نے انسانی حقوق کے سیکڑوں کارکنوں کو جیل بھیج دیا اور ہر طرح کی مخالف آواز کو دبانے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے،مذکورہ اس منصوبے کے علاوہ ، بہت سی مغربی میڈیا رپورٹس نے سعودی حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم مخالفین کے لیے  سائبر اسپیس  کوجاسوسی کے طور پر استعمال  کرنے کی نشاندہی کی ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین