Code : 3574 12 Hit

رہبر کبیر انقلاب اسلامی ایران کی اکتیسویں برسی

آج حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو گذرے ہوئے اکتیس سال ہوگے جبکہ باطل طاقتوں کو یہ امید تھی کہ امام خمینی کے انتقال کے بعد انقلاب اسلامی ایران ختم ہوجائے گا لیکن اس بیہودہ خیال کے برعکس قائد انقلاب اسلامی رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای شاگر رشید و خلف صالح امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی مدبرانہ و مخلصانہ قیادت کے زیر سایہ انقلاب اسلامی ایران اپنی جوانی کی بہاریں دیکھ رہا ہے اور تمام دبے کچلے مظلومین عالم کے لئے مرکز امید ہے جو سامراج و ظالم طاقتوں کے لئے نہایت تکلیف دہ امر بن چکا ہے ۔

ولایت پورٹل:
                                                     داغ ما در ھجر رھبر کمتر از یعقوب نیست
                                                     او پسر گم کردہ بود و ما پدر گم کردہ ایم۔(کوثر نیازی)
از سر نو تعمیر
تین جون سن دوہزار بیس رہبر کبیر انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی وفات کی اکتیسویں سالگرہ ایسے حساس حالات میں منائی جارہی ہے جب دنیا بھر میں کرونا  بیماری کا خوفناک چہرہ عالمی سماج میں معاشی و ثقافتی لحاظ سے بہت کچھ تبدیلیاں لایا ہے اور بیدار مغز لوگوں کو اپنی زندگی کے مسائل کو از سر نو سوچنے اور اسے تعمیر کرنے کی دعوت دے رہا ہے جو ایک بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔
امام خمینی(رح) نے دین کواحیاء کردیا
آج سے تقریباً اکتالیس سال قبل انقلاب اسلامی ایران کی دھمک سے ایران کی ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت روتی بلکتی ملک بدر ہوگی تھی اور ایران کا بادشاہ رضا شاہ پہلوی جس کے سر پر امریکہ کا سایہ عاطفت تھا اور ساواک جیسی قوی حفاظتی دیوار تھی ،کو سلطنت چھوڑ کر ایران سے فرار کرکےفرعون کے مصر میں پناہ لینا پڑی تھی ۔
انقلاب بغیر اسلحہ
حالانکہ  بانی انقلاب نہتے فقیہ عالم ربانی مجاہد فی سبیل اللہ حضرت امام خمینی( رح) کے پاس نہ اسلحہ تھا نہ فوج، نہ ہی پیسہ اور میڈیا ۔۔۔ مگر اس کے باوجود وہ اسلامی حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہوئے کیونکہ روحانی انقلاب کے لئے اسلحہ  نہیں کردار و تقوی کی حاجت ہوتی ہے چنانچہ امریکہ اور دنیا بھر کی شدید مخالفت کے باوجود یہ اسلامی حکومت آج بھی قائم و دائم ہے جو کسی معجزہ سے کم نہیں لگتی۔
بودھ لیڈر کا بیان
ایک بودھ روحانی لیڈر کی زبانی ؛امام خمینی کے انقلاب سے اسلام ہی نہیں بلکہ اللہ پر یقین رکھنے والے ہر دین و مذہب کو نئی زندگی ملی ہے۔( دلائی لامہ )
نہ شرقی نہ غربی۔۔۔
یہ ایک سچائی ہے کہ انقلاب اسلامی ایران نے دنیا بھر کو دین، اللہ اور روحانیت کی طرف متوجہ کردیا اور مردہ دین میں روح تازہ پھونک دی اور وقت کی ناقابلِ تسخیر دو بڑی امریکہ و روس جیسی طاقتیں بیک وقت اسلامی انقلاب کی زد پر آگئیں اور انہیں اپنی اوقات کا اندازہ ہوگیا اسطرح کہ روس آخر کار ٹوٹ گیا اور کمونیزم اپنے جائے  پیدائش ہی میں  درگور ہوگیااور دنیا نے دیکھاکہ سابق سوویت یونین کے آخری سربراہ مسٹر گورباچوف امام خمینی(رح) کی پیشین گوئی کےمطابق اپنے الحاد و دہریت یعنی کمیونیزم کا جنازہ لیکر میوزیم کی  قبر میں تاریخ کا عبرت ناک حصہ بن گئے۔
’’جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا‘‘۔
ترجمہ :حق آیا اورباطل مٹ گیا اور باطل کو آخرکار مٹنا ہی تھا (القرآن)
نظام سرمایہ داری کا ٹوٹتا ہوا طلسم
بچانظام سرمایہ داری یعنی امریکہ جس نےدنیا بھر میں داداگیری کرکے اب تک بہت شور اور ہنگامہ آرائی کی ہے حالانکہ ایران کی جرات و ہمت سےاسکا بھی طلسم ٹوٹ چکا ہے جس سے دنیا کے تمام ممالک کبھی اگر ڈرتے بھی تھے تو آج انقلاب اسلامی ایران کی بدولت اسکی حالت یہ ہے کہ اکثر ممالک اس کے سامنے سینہ تانے ہوے کھڑے ہیں اور اس کے ظلم و زیادتی کا اس سے تاوان لینا چاہتے ہیں۔
ڈرکر صدر امریکہ تہہ خانہ میں
حالیہ خبروں کے مطابق خود امریکہ اپنی ما ضی کی غلطیوں کے سبب اپنے ہی ملک میں امریکیوں کے اعتراضات کے شدید نشانہ پر ہے ۔نسلی بھید بھاؤ نے اس کے قبیح و گھناؤنے چہرہ کوبے نقاب کر دیا ہے اور ایک سفید فام پولیس کے ذریعہ ایک سیاہ فام جوان کی بےدردی سے حالیہ ہلاکت نے کالوں کواس قدر مشتعل کردیا کہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ وایٹ ہاؤس کے تہہ خانے میں چھپ گئے اور امریکہ کےچالیس شہر آگ اور شعلوں کی لپیٹ میں ہیں۔
آگ لگا کر بالٹی لیکر دوڑنے والا
چنانچہ دنیا میں آگ لگا کر پانی لیکر دوڑنے والا فریب کار ملک اب اپنی ہی لگائی ہوئی آگ میں جھلس رہا ہے۔ خانہ جنگی کی کیفیت ہورہی ہے جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے چھیڑی جانے والی نیابتی جنگ جو گذشتہ دہائیوں سے ملک سے باہر عرب ممالک جیسے عراق، سوریا، لبنان، یمن، افغانستان میں ہوتی آئیں ہیں عوام کی بیداری اور ایران اسلامی کے سربراہ اعلی آیت اللہ خامنہ ای حفطہ اللہ کی حکمت و بصیرت کے سبب ناکام ہو چکی ہے اور شیطان اکبر اپنی تمام تر تخریبی سرگرمیوں اور سیاست کے باوجود وقتی منفعت کے سوا علاقے سےاور کچھ نہیں پاسکا ہے جو یقیناً امید افزا ہونے کے ساتھ ساتھ ایمان افروز بھی ہے جس سےظاہر ہوچکا ہے کہ آخری فتح اللہ والوں کی ہی ہے اور باطل آخرکار مٹ جانے والا ہے ،طاقت حق ہے کا نعرہ لگانے والے حق کی طاقت کا جلد ہی تجربہ کریں گے جس کی ایک جھلک ایران میں امام خمینی (رح )کی روحانی و معنوی شخصیت نے ظاہر کردی ۔
انقلاب اسلامی ایران آج اس قدر پاور فل اور ہر میدان میں آگے ہے کہ امریکہ و یورپی ممالک اس کی ترقی سے خوفزدہ ہو کر اس کے خلاف سخت اقتصادی ناکہ بندی کرنے کے علاوہ جانی و مالی نقصان پہنچا نے اوربعض اعراب سے ملکر سازشوں میں مصروف عمل ہیں ۔ ومکروا و مکراللہ واللہ خیر الماکرین . (القرآن)مگر پھر بھی ایران کی مجموعی ترقی قابل داد و تحسین ہونےکے ساتھ قابل تقلید و لایق صد رشک ہے۔
امام خمینی(رح) کی موت سے انقلاب کے صفائے کی امید
آج حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو گذرے ہوئے اکتیس سال ہوگے جبکہ باطل طاقتوں کو یہ امید تھی کہ امام خمینی کے انتقال کے بعد انقلاب اسلامی ایران ختم ہوجائے گا لیکن اس بیہودہ خیال کے برعکس قائد انقلاب اسلامی رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای شاگر رشید و خلف صالح امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی مدبرانہ و مخلصانہ قیادت کے زیر سایہ انقلاب اسلامی ایران اپنی جوانی کی بہاریں دیکھ رہا ہے اور تمام دبے کچلے مظلومین عالم کے لئے مرکز امید ہے جو سامراج و ظالم طاقتوں کے لئے نہایت تکلیف دہ امر بن چکا ہے ۔بہ کوری چشم دشمنان۔
داغ ما درھجر رھبر کمتر از یعقوب نیست
یقیناً  حضرت امام خمینی(رح) کی وفات سے عالم اسلام اور مسلمانوں میں جو خلا واقع ہواہے اسکی بھر پائی ناممکن ہے مگر ان کا دکھایا ہوا راستہ عالم اسلام کے لئے مشعل راہ و ہدایت ہے جس پر چل کر آج بھی ہم دشمنان اسلام وانسانیت کو شکست دے سکتے ہیں۔ہم اس موقع پر امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات کو یاد کرتے ہو ئے انکی عظیم الشان روح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انقلاب اسلامی ایران کی بقاء و دوام کی دعاؤں کے ساتھ آپ سے اجازت چاہتے ہیں۔
                                                                              تم سلامت رہو ہزار برس
                                                                             ہر برس کے ہوں دن پچاس برس
امید کرتےہیں کہ یہ انقلاب حضرت امام مہدی علیہ السلام کے عظیم عالمی انقلاب کی نوید بنکر پورے عالم پر چھاجاۓ تاکہ دنیا بھر کے ستائے ہوئے مظلوموں اور محروموں کے دکھ درد کاخاتمہ ہو سکے۔

                                                                                                                                   والسلام

تحریر: سید مشاہد عالم رضوی
         03/04/2020



0
شیئر کیجئے:
متعلقہ مواد
امام خمینی(رح) کی اکتیسویں برسی کے موقع پر رہبر انقلاب کا عاشقان خمینی سے براہ راست خطاب:امام خمینی (رح) معاشرے میں انقلاب اور تبدیلی لانے کا ہنر اچھی طرح جانتے تھے: رہبر انقلاب
عشرہ فجر کی مناسبت پر خصوصی پیش کش:اسلام بنام عالمی سامراج، فاتح کون؟
امام خمینی (رح )کے سانحۂ ارتحال کی برسی کے موقعہ پر ان کی پاکیزہ روح کو خراج عقیدت: امام خمینی(رح) دور حاضر کی منفرد اور ممتاز شخصیت
اسلامی انقلاب کی اکتالیسویں سالگرہ پر خصوصی پیش کش:ایران،امام خمینی(رح) کے بعد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین