Code : 2987 44 Hit

امام خمینی نے صدی ڈیل کو 40 سال پیچھے ڈھکیل دیا: حزب اللہ

حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امام خمینی نے اپنے انقلاب کے ساتھ "صدی ڈیل" 40 سال پیچھے ڈھکیل دیا اور چالیس سالوں تک دنیا کو اسرائیلی حکومت اور امریکی منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لئے صحیح موقف اختیار کرنے کا موقع فراہم کیا۔

ولایت پورٹل:المنار نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابقحزب اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ  سید ابراہیم امین السید ، کہتے ہیں کہ "صدی ڈیل" کے نام سے جانے جانے والےمنصوبے کی نقاب کشائی کے بعد جھڑپوں کا ایک نیا مرحلہ شروع ہوا ہے۔
السید نے مزید کہا کہ طے یہ پایا گیا تھا صدی ڈیل کا منصوبہ  عراق سے جنگ کرنے کے بعد،ایران کو شکست دینے اور شام کی حکومت کا تختہ پلٹنے کے بعد منظر عام پر لایا جائے لیکن ایسا ہو نہیں سکا۔
انھوں نے کہا کہ امریکیوں کے پاس اب اس کے پاس کوئی چارہ نہیں رہ گیا تھا کہ وہ یک طرفہ طور پر اور فلسطینی فریق کی عدم موجودگی میں اپنے منصوبہ کا اعلان کریں اور اس کو مسلط کرنے کی کوشش کریں جو ان کے  عدم استحکام اور ناکامی کی نشاندہی کرتا ہے۔
السید کا کہنا تھا کہ امام خمینی نے "صدی ڈیل"کو 40 سال پیچھے ڈھکیل دیا اور امریکہ کو اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے سے روک دیا نیزچالیس سالوں تک دنیا کو اسرائیلی حکومت اور امریکی منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لئے صحیح موقف اختیار کرنے  کا موقع فراہم کیا۔
حزب اللہ پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین نے مزید کہا کہ  لبنان میں مزاحمتی تحریک  نے بھی  امریکیوں اور اسرائیلیوں کو صدی ڈیل کو منظر عام پر لانے سے روک دیا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے 8 فروری کو اپنے اس منصوبے کی نقاب کشائی کی جس کے بعد سے فلسطینی وسیع پیمانے پر احتجاج کررہے ہیں۔
 اس منصوبے کو لے کر مغربی پٹی اور قدس میں گذشتہ ہفتے متعدد مزاحمتی کاروائیاں  دیکھنے کو ملی ہیں جن کے نتیجہ میں  سولہ اسرائیلی فوجی زخمی اور چار فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
 


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम