Code : 3005 117 Hit

مجھے ایران کے سامنے کمزور نہ کرو:ٹرمپ کی امریکی سینٹ کے سامنے گڑگڑاہٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ کے سلسلہ میں صدر کے اختیارات کو کم کرنے مبنی بل پاس کریں گے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم نے ایران کو اپنے کمزور ہونے کا پیغام دے دیا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی سینٹ آج جنگ کے سلسلہ میں صدر کے اختیارات کو کم کرنے مبنی بل پر ووٹنگ کرنے جارہی ہے جس کو لے ٹرمپ نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ جس طرح بھی ہوسکے اس بل کو پا س ہونے سے روکا جائے کیوں کہ اگر یہ پاس ہوجاتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم نے ایران کو اپنے کمزور ہونے کا پیغام دے دیا ہے۔
ٹرمپ نے کل اپنے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ امریکی سلامتی کے لیے یہ بات نہایت اہمیت کی حامل ہوگی کہ ہماری سینٹ جنگ کے سلسلہ میں صدر کے اختیارات کو کم کرنے مبنی بل کو پاس نہ کریں اس لیے کہ ہم اس وقت ایران کے خلاف اچھا کام کام کر رہے ہیں ،اس وقت اپنےآپ کو کمزور ثابت کرنے کا وقت نہیں ہے۔
ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے کہ امریکی عوام کی اکثریت سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی حمایت کرتی ہے، مزید کہا کہ  اس بل سے ایران کے مقابلہ میں میرے ہاتھ بندھ جائیں گے،جو ایک برا سیگنل ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس صرف ریپبلکن پارٹی کو نقصان پہنچانے کے لئے  یہ بل پاس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن آپ ایسا نہ ہونے دیجئے۔
واضح رہے کہ امریکی سینٹ میں آج جس بل ووٹنگ ہونے جارہی ہے اس میں عراق میں امریکہ کو  فوجی کاروائیاں کرنے کی اجازت منسوخ کی گئی ہے  اس لیے کہ امریکہ نے اسی اجازت کے بہانے جنرل سلیمانی کو دہشتگردی کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम