Code : 4083 12 Hit

اگر سچ میں لبنان کی مدد کرنا چاہتے ہو تو اس ملک سےپابندیاں ہٹا دو؛ایران کا امریکہ اور اسرائیل سے خطاب

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لبنانی عوام کے لئے امریکہ اور صیہونی حکومت کی ہمدردی کو منافقانہ اور دھوکہ بازی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ واقعی ایماندار ہیں تو انہیں لبنانی عوام پر حال ہی میں عائد کی جانے والی پابندیوں کو ختم کرنا چاہئے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  سید عباس موسوی نے بیروت میں ہونے والے دھماکے کے بعد بدھ کے روز ایک گفتگو میں لبنانی عوام اور اس واقعے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے اہل خانہ سے تعزیت کی، انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی صحتیابی کی دعا کی ۔
انہوں نے کہاکہ اس واقعے کے پہلے ہی لمحوں سے  جذباتیت اور درد کی لہر کے ساتھ اتفاق رائے اور ہم آہنگی کے ساتھ لبنانی عوام کی مدد کی نوعیت کی جانچ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ملاقاتیں ہوئی ، وزیر خارجہ ظریف نے اپنے لبنانی ہم منصب سے بات کی  اور دیگر وزراء اور عہدیداروں نے اپنے ہم منصبوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی کوشش کی اور لبنانی عوام کی مدد کے لئے اسلامی جمہوریہ  حکومت اور ایران کے عوام کی تیاری کا اعلان کیا۔
ایرانی سفارتی عہدہ دار نے لبنانی عوام کے لئے امریکہ اور صیہونی حکومت کی ہمدردی کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صیہونی حکومت اور امریکہ کی منافقت اور دھوکہ دہی کی  ایک  مثال ہے جنہوں نے ہمیشہ ایسے حالات میں گدلے پانی سے مچھلی پکڑنے کی کوشش کی ہے، اگر وہ واقعی سچے ہیں تو انہیں پابندیوں کو ختم کرنا چاہئے جو انہوں نے حال ہی میں لبنانی عوام پر عائد کی ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ لبنانی عوام اور حکومت امریکہ اور اسرائیل دونوں کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ انھوں نے اپنے دعوؤں کے برخلاف کبھی بھی سچ نہیں بولا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین