Code : 1270 15 Hit

ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے؛لبنانی وزیر خارجہ کا اسرائیل کوانتباہ

لبنان کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم جنگ میں پہل نہیں کریں گے لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ولایت پورٹل:لبنان کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک جنگ میں پہل نہیں کرے گا لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،جبران باسل کا کہنا تھا کہ شبعا فارم کا علاقہ لبنان کا اٹوٹ حصہ ہے اور ہم اس علاقے کو اسرائیل کے قبضے سے چھڑانے کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں۔شبعا فارم کا علاقہ مقبوضہ فلسطین، شام اور لبنان کا سنگم ہے جس پر اسرائیل نے انیس سو سڑسٹھ کی جنگ میں قبضہ کیا تھا،لبنانی وزیرخارجہ نے شام کے علاقے جولان پر اسرائیل کی حکمرانی تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کو بھی غیر قانونی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک امریکہ کے اس خطرناک اقدام کو قبول نہیں کرے گا،انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے اس اقدام سے جولان کے شامی علاقہ ہونے کی حقیقت مزید قوی ہوگئی ہے،قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال پچیس مارچ کو نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران شام کے علاقے جولان پر اسرائیل کی حکمران کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम