Code : 4362 18 Hit

ایران پر سے اسلحہ کی پابندی ہٹائیں گے تو اسرائیل ختم ہوجائے گا:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ایرانیوں کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے ، کیونکہ اس صورت میں اسرائیل کا خاتمہ ہوجائے گا۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کا ایران کے ساتھ معاہدہ خوفناک تھا اور ہم ایرانیوں کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے ، کیونکہ اس صورت میں اسرائیل کا خاتمہ ہوجائے گا۔
یادرہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے منگل کے روز ایران کے خلاف اپنے الزامات کا اعادہ کیا اور یورپی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کے لئے واشنگٹن کی مدد کریں۔
انہوں نے دعوی کیا کہ ایران کے خلاف پابندیاں اگلے ہفتے کے اندر ٹرگر میکانزم کے فعال ہونے سے واپس ہوجائیں گی۔
امریکی صدر نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا  کہ میں شام کے صدر کا قتل کرنا چاہتا تھا ، لیکن سابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین