Code : 4431 6 Hit

امریکی خلیج فارس میں آئیں گے تو ٹھیک ہمارے نشانے پر ہوں گے:جنرل فدوی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب کمانڈر انچیف نے امریکیوں کو کسی بھی نئی حماقت کا ارتکاب کرنے کے خلاف متنبہ کیا۔

ولایت پورٹل:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی  کے نائب کمانڈر انچیف ایڈمرل علی فداوی نے المیادین چینل کو دیے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسلامی انقلاب کے خلاف اتحاد بنانے کی امریکی کوششیں پرانی ہوچکی ہیں اور وہ اسلامی انقلاب کے خلاف اتحاد بنانے میں نہ آج تک کامیاب ہوئے اور نہ آئندہ کبھی ہوں گے۔
انہوں نے خلیج فارس کے خطے میں امریکی دہشت گردوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہاکہ یہ بہتر ہوگا کہ وہ خلیج فارس میں آجائیں اس طرح وہ اچھی طرح ہماری دسترس میں ہوں گے اور ہمارے لئے دستیاب ہوں گے، جنرل فدوی نے زور دے کر کہاکہ  اگر امریکی کوئی نئی حماقت کا ارتکاب کرتے ہیں تو انہیں ایسی طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا جو ان کے تصور سے بالاتر ہے اور ان کے لئے ناقابل فہم ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران پر اسلحہ کی پابندی عائد کرنے کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین