ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایران کے خلاف اپنے سلسلہ وار ٹویٹس جاری رکھتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ امریکہ نے حال ہی میں فوجی سازوسامان پر 2 ٹریلین ڈالر خرچ کیے ہیں،ٹرمپ نے دعوی کیا ہےکہ ہمارے پاس دنیا کی سب سے بڑی اور بہترین فوج ہے،اگر ایران کسی امریکی اڈے یا کسی امریکی شہری پر حملہ کرتا ہے تو ، ہم ان میں سے کچھ خوبصورت نئے سازوسامان کو ، بغیر سوچے سمجھے اس کی طرف بھیج دیں گے،امریکی صدر نے آج صبح سویرے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے،ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہم نے دنیا کودہشتگردوں کے ایسے سربراہ سے نجات دلائی ہے جس نے ایک کو امریکی کو قتل اور کئی کو زخمی کیا ہے اور ایران اس کا انتقام لینے کے لیے کھلے عام مشرق وسطی میں ہمارے اڈوں کو نشانہ بنانے کی بات کررہا ہے،یادرہے کہ امریکی صدر نے آج صبح سویرے کہا ہے کہ اگر ایران کسی بھی امریکی یا امریکی مفاد پر حملہ کرےگا تو امریکہ ایران کے اندر 52 سائٹس پر حملہ کرے گا (ان 52 امریکیوں کی نمائندگی کرتا ہے جنھیں ایران نے بہت سال پہلے یرغمال بنا لیا تھا) ، ان میں سے کچھ ایران اور ایرانی ثقافت کے لئے بہت اعلی درجے کی اور اہم ہیں ، یہ اہداف اور خود ایران کو بہت تیزی کے ساتھ نشانہ بنایا جائے گا،ٹرمپ نے کہا ہےکہ امریکہ مزید خطرات نہیں چاہتا۔
ایران ہم پر حملہ کرئے گا تو ہم فوراً جدید ترین فوجی سازوسامان خطے میں بھیج دیں گے: ٹرمپ کی ہرزہ سرائی
امریکہ کے صدر نےایران کے خلاف اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں اعلان کیا کہ اگر ایران ہمارے کسی بھی اڈے پر حملہ کرتا ہے تو ہم فوری طور پر اپنے پیشرفتہ ترین فوجی سازو سامان کو خطہ میں بھیج دیں گے۔

wilayat.com/p/2753
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین