Code : 4667 13 Hit

اگر میں جیت جاؤں گا توایران پہلا ملک ہوگا جو مذاکرات کے لئے مجھ سے رابطہ کرے گا!؛ٹرمپ کی خوش فہمی

امریکی صدر نے اپنی انتخاباتی مہم کو جاری رکھتے ہوئے شمالی کیرولائنا میں ایک تقریر کےدوران دعویٰ کیا کہ اگر وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو ایران پہلا ملک ہوگا جو بات چیت کے لئے ان سے رابطہ کرے گا۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولائنا کے گیسٹونیا شہر میں جمعرات کی صبح اپنی انتخابی مہم میں تقریر  کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ اگر وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو ایران پہلا ملک ہوگا جو بات چیت کے لئے ان سے رابطہ کرے گا،انہوں نے کہا کہ اگر میں انتخابات جیت جاتا ہوں تو سے یہ پہلا فون کال ایران سے ہوگی جس میں مجھ سے بات چیت کرنے کے لیے کہا جائے گا۔
یادرہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ دن قبل رش لیمبو (ایک قدامت پسند ریڈیو پیش کش) کے ساتھ ایک انٹرویو میں بھی دعوی کیا تھا کہ اگر وہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو وہ ایک ماہ کے اندر ایران کے ساتھ غیر معمولی معاہدہ ہو جائے گا،اس سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ اگر میں جیت جاتا ہوں تو میں ایک ماہ کے اندر ایران کے ساتھ غیر معمولی معاہدہ کروں گاجبکہ وہ واقعا چاہتے ہیں کہ میں ہار جاؤں لیکن اگر میں جیت جاتا ہوں تو ...
انہوں نے میزبان کے سوال کے جواب میں کہ  وہ ایران کے ساتھ کس طرح کے معاہدے کو ایک غیر معمولی معاہدہ سمجھتے ہیں؟ کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر معاہدہ


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین