Code : 4638 12 Hit

الیکشن ہار گیا تو امریکہ سے چلا جاؤں گا:ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن سے ہار گئے تو ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے۔

ولایت پورٹل: روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر انتخاب میں جو بائیڈن سے ہار گیا تو ملک چھوڑ جاؤں گا۔
جارجیا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرا مقابلہ امریکی صدارتی انتخاب کے بدترین امیدوار جو بائیڈن سے ہے۔ مجھے اگر بائیڈن سے شکست ہوئی تو بالکل بھی اچھا نہیں لگے گا،میں شاید امریکا چھوڑ جاؤں گا۔
اپنی تقریر میں صدر ٹرمپ نے اپنے مد مقابل ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے پورے خاندان کو جیل میں دیکھنا چاہتا ہوں۔
ابھی تک کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اپنے مقابل امیدوار بائیڈن سے رائے عامہ کے سرویز اور صدارتی مہم کے لیے جمع کیے گئے فنڈز کے اعتبار سے پیچھے ہیں۔ بائیڈن 38 کروڑ ڈالر سے زائد رقم جمع کرچکے ہیں جب کہ ٹرمپ کی مہم کے لیے گزشتہ ماہ تک 24 کروڑ سے زائد رقم جمع کیے ہوئے تھے۔ اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں مزید رقم جمع کرسکتا ہوں، میں دنیا کا سب سے بڑا فنڈ ریزر بن سکتا ہوں لیکن میں ایسا نہیں کرنا چاہتا۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین