یورپ دنیا کو پر امن دیکھنا چاہتا ہے تو امریکہ کے پیچھے چلنا چھوڑ دے:یورپی پارلیمنٹ ممبر

یوروپی پارلیمنٹ کے ایک ممبر نے دنیا میں عدم استحکام کے لئے یورپی یونین کی حمایت کو امریکی اقدامات ، خاص طور پر منصوبہ بند پابندیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

ولایت پورٹل:یورپی پارلیمنٹ کے آزاد رکن مائیک والیس نے برسلز کے واشنگٹن کے پیچھے چلنے پر تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ اگر یورپی یونین دنیا میں استحکام چاہتی ہے تو  اسے غیر قانونی امریکی پابندیوں کے لئے اپنی حمایت ختم کرنی ہوگی، والیس نے کہا کہ یہ پابندیاں جنہیں منصوبہ بند پابندیوں کے نام سے جانا جاتا ہے  در حقیقت عام لوگوں کو نشانہ بنانے کے لئے وضع کیا گیا ہے تاکہ انھیں  پریشانیوں اور مصیبتوں میں مبتلا کر کے اپنے ممالک کی حکومت میں تبدیلی لانے کے لئے زور دیا جا سکے لہذا یورپی یونین کو امریکہ کے اس طرح کے اقدام میں اس کا ساتھ نہیں دینا چاہیے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین