Code : 4038 2 Hit

اگر بائیڈن صدر بن گئے تو انتشار اور خونریزی پھیل جائے گی:ٹرمپ

فلوریڈا میں ایک تقریر کے دوران ، امریکی صدر نے اس ملک میں نسل پرستی کےخلاف مظاہرین پر الزامات عائد کرنے کے علاوہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سلسلہ میں چین کے خلاف بھی اپنے الزامات کا اعادہ کیا۔

ولایت پورٹل:صدائے امریکہ  کے نمائندے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کی صبح ایک بار پھر سیاہ فام لوگوں کے خلاف نسل پرستی اور پولیس تشدد کے خلاف مظاہرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس کی مالی اعانت میں کمی نہیں کریں گے،رپورٹ  کے مطابق ٹرمپ فلوریڈا میں اپنے حامیوں سے گفتگو کر رہے تھے جس میں انھوں نے دعویٰ کیا کہ ڈیموکریٹک پارٹی والے پولیس کو غیر مسلح کرنا چاہتے ہیں  جب کہ پیشہ ور انہ فسادی افراد پورٹلینڈ میں گھوم رہے ہیں، اس کے بعد انہوں نے فلوریڈا کے لوگوں سے کہا کہ وہ کبھی بھی ریاستی پولیس کے بجٹ میں کمی نہیں کریں گے۔
امریکی صدر نے ملک کے جنوب اور میکسیکو کی سرحد کے ساتھ تعمیر جانے والی دیوار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے یہ دیوار اوپر چڑھتی جائے گی ایسے ایسے اس میں سے  کوئی چیز  نہیں گزر سکے گی، ہم نے اسے اچھی قیمت پر تعمیر کیاہے، اس سال کے آخر یا اگلے سال کے شروع تک یہ مکمل ہوجائے گی۔
قابل ذکرہے کہ ٹرمپ میکسیکو کے ساتھ تعمیر کی جانے والی  سرحدی دیوار پر اتنا فخر کررہے  ہیں جب کہ ابھی کچھ دن پہلے ہی ٹیکساس میں نے آنے والےطوفان سے نے اس دیوار کا بہت بڑا حصہ منہدم کر دیا تھا،ٹرمپ نے پورٹ لینڈ میں نسل پرستانہ مظاہروں کے موضوع پر واپس آتے ہوئے مظاہرین کو دہشت گرد قرار دیا اور کہا کہ اس شہر سے جاری ہونے والی تصاویر  سے لگتا ہے کہ جیسے یہ100 سال پہلے کی ہیں، اس شہر میں دہشتگرد اور فسادی تشدد پیدا کر رہے ہیں۔
اس کے بعدامریکی صدر نے نومبر کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک نامزد امیدوار جو بائیڈن پر حملہ کرنے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور یہ دعوی کیا کہ اگر بائیڈن انتخابات جیت گئے تو فسادات اور خون خرابے پھیل جائیں گے ، کوئی محفوظ جگہ نہیں ہوگی ،  نہ کہیں  سلامتی ہوگی اور نہ ہی امن ہوگا نیز نہ ہی انصاف کا کوئی نام ونشان ہوگا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین