Code : 3996 9 Hit

سامرا میں داعش کا اسلحہ گودام برآمد

الحشد الشعبی نے عراق کے شہر سامرا کے شمال مشرقی علاقہ میں تکفیری عناصر کا ایک اسلحہ ڈیپو دریافت کیا ہے۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  عراقی عوامی  رضاکار تنظیم الحشد الشعبی نے صوبہ دیالی میں داعش سے وابستہ ایک مرکز کو تباہ کردیا،الحشد الشعبی کے انفارمیشن آفس نے اعلان کیا کہ اس تنظیم کی   آپریشنز کمانڈ کی 23 ویں برگیڈ کی فورسز نے دیالی میں دریائے الوند کے جنوب میں داعش سے وابستہ ایک مرکز کو دریافت کرکے جلا دیا۔
دوسری طرف الحشد الشعبی کے انفارمیشن آفس نے شمال مشرقی سامرا میں تکفیری  عناصر سے وابستہ گولہ بارود ڈپو کی دریافت کی نشاندہی کی اور کہاکہ الحشد الشعبی اور صوبۂ صلاح الدین کی سوات فورسز کی شراکت کے ساتھ سامر کے المیته کے علاقے میں 20 کاتیوشا راکٹوں سمیت بڑی مقدار میں گولہ بارود پر مشتمل ایک داعش گولہ بارود کے ڈپو کو دریافت اور تباہ کردیا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین