Code : 1281 13 Hit

داعش کی ہندوستان اور بنگلہ دیش میں حملوں کی دھمکی

داعش کی جانب سے انگریزی، اردو اور ہندی زبان میں ایک پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں خلافت کے خاموش حامیوں کو ہندوستان اور بنگلہ دیش میں حملوں پر اکسایا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ہندوستانی ریاست بنگال کے نئے امیر ابو محمد البنگالی کے نام کا اعلان کرکے ہندوستان اور بنگلہ دیش میں حملوں کی دھمکی دے دی ہے،اطلاعات کے مطابق داعش کی جانب سے انگریزی، اردو اور ہندی زبان میں ایک پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں ریاست بنگال کے لیے ابو محمد البنگالی کو مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور خلافت کے خاموش حامیوں کو ہندوستان اور بنگلہ دیش میں حملوں پر اکسایا گیا ہے،اس سے قبل بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ایک سینما میں دھماکہ کیا گیا تھا تاہم بارودی مواد مکمل طور پر پھٹ نہیں سکا تھا، اس واقعے میں چند پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے، داعش کی جانب سے عربی اور بنگلا زبان میں اعترافی بیان پرمشتمل پوسٹر تقسیم کیے گئے تھے، واضح رہے کہ داعش نے ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں 8 بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ، ان حملوں کے بعد ابوبکر بغدادی بھی  منظر  عام پر آگئے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम