Code : 3013 33 Hit

موصل میں داعش سے منسلک ایک دہشت گرد گروہ نیست و نابود ؛عراقی فوج کی شاندار کامیابی

عراقی وزارت انٹیلی جنس نے مغربی شہر موصل میں داعش دہشت گردوں کے 7 رکنی گروہ کی نشاندہی اور انہیں تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت انٹلیجنس کا کہنا ہے کہ ملٹری انٹلیجنس بیورو کی بریگیڈ نے انفنٹری ڈویژن کے ساتھ مل کر  صوبہ نینوا کے صدر مقام موصل شہر میں ایک خطرناک دہشت گرد ٹیم کی نشاندہی اور اسے تباہ کردیا ہے۔
عراقی وزارت انٹلیجنس کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گردوں کا 7 رکنی گروہ شہر موصل میں واقع تل الرُمّان علاقہ میں سرگرم تھا۔
عراقی وزارت انٹلیجنس نے دہشت گردوں کی شناخت اور  ان کے خاتمہ پر مبنی ان کارروائیوں کو جر أت مندانہ اور انوکھا قرار دیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ عراق کی وسطی موصل میں داعش کی خود ساختہ خلافت سکیورٹی فورسز کے برسوں آپریشن کے بعد2017 میں نیست ونابود ہوچکی ہے۔
تاہم اس دہشت گرد گروہ کے باقی عناصر کبھی کبھار فوج اور عوام  کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
یادرہے کہ عراق نے ان دہشت گردانہ حملوں کو پسپا کرنے کے لئے شام اور اس سے متصل صوبوں الانبار اور نینوا سمیت وسطی اور مغربی عراق میں متعدد فوجی آپریشن کیے ہیں  جن میں سے تازہ ترین اس وقت شام کے ساتھ ملحقہ مغربی سرحد  پر جاری ہے  جس کا پہلا مرحلہ جمعرات کو اختتام پذیر ہوگیا۔





0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین