Code : 2854 27 Hit

عراق کے شہر فلوجہ میں داعش کا سکیورٹی عہدہ دار گرفتار

عراقی سکیورٹی فورسز صوبہ انبار کے شہر فلوجہ میں داعش کے سکیورٹی آفیسر کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

ولایت پورٹل:السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی کاؤنٹر ٹیررازم یونٹ نے سکیورٹی اور انٹیلیجنس کارروائیوں کے دوران آج (اتوار) کو فلوجہ میں داعش کے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا،رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے الانبارکے مختلف علاقوں میں متعدد کارروائیوں کے دوران داعش کے متعدد عناصر اور مطلوب افراد کو گرفتار بھی کیا ہے،واضح رہے کہ صوبہ الانبار اور اس کا مغربی صحرا ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں 2017 کے موسم گرما میں موصل سے فرار ہونے کے بعد داعش کے دہشت گردوں نے پناہ لی ہوئی ہے، عراقی سکیورٹی فورسز ، فوج اور الحشد الشعبی نے اب تک داعش سے آلودہ علاقوں کو صاف کرنے کے لئے " اراده النصر" کے نام سے آٹھ کاروائیاں کی ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین