Code : 3349 28 Hit

عراق میں داعش کا لاجسٹک سربراہ گرفتار

عراقی ریپڈ ری ایکشن فورس نے آج صوبہ کرکوک میں داعش کے لاجسٹک افسر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ولایت پورٹل:عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے آج ایک کارروائی کے دوران کرکوک میں داعش کے ایک لاجسٹک افسر کو گرفتار کیا۔
رپورٹ کے مطابق  عراق کی ریپڈ  ایکشن فورس نے آج صوبہ کرکوک کے شہر داقوق میں ایک خصوصی کارروائی کے دوران داعش کے لاجسٹک سربراہ کو گرفتار کرلیا۔
ادھر داعش کے باقی رہ گئےعناصر نے حال ہی میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے دوران کرکوک کے جنوب اور مغرب کے کچھ علاقوں میں سکیورٹی چوکیوں پر حملےکیے جن کے نتیجہ میں سکیورٹی فورسز کے متعدد  اہلکارہلاک اور زخمی ہوگئے۔
درایں اثناعراقی تنظیم الحشد الشعبی نے آج اعلان کیا ہے کہ  داعشی دہشت گرد گروہ کی باقیات کا 90 فیصد مفلوج ہوچکا ہے اور اب وہ براہ راست دہشت گرد کارروائی نہیں کرسکتے ہیں۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین