Code : 3163 6 Hit

جہاں امریکہ ہے وہاں داعش ہے:الحشد الشعبی کے کمانڈر

الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر نے کہا کہ داعش کے دہشت گرد عناصر ان علاقوں میں موجود ہیں جہاں امریکی فوجیں موجود ہیں۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی الحشد الشعبی تنظیم کے کمانڈر علی الحسینی نے داعش کی حمایت میں امریکہ کے تباہ کن کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے دہشت گرد عناصر انھیں علاقوں میں موجود ہیں جہاں امریکی فوجیں موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کرکوک کے علاقوں خصوصا الحویجة اور حمرین نیز جنوبی علاقے الطوز اور امرلی کے علاقوں میں امن واستحکام پایا جاتا ہے۔
الحشدالشعبی کے کمانڈر نے یہ بھی کہا کہ کچھ علاقوں میں داعش کے دہشت گرد عناصر انفرادی طور پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔
الحسینی نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ الحشدالشعبی فورسز کو اپنی حالیہ کارروائیوں کے دوران معلوم ہوا ہے کہ داعشی عناصر کی خفیہ حمایت کی جاتی ہے اور انہیں امداد ملتی ہے۔
آخر میں انھوں نے ایک بار پھر کہا کہ کہ داعش کے دہشت گرد عناصر انھیں علاقوں میں موجود ہیں جہاں امریکی فوجیں موجود ہیں۔




1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम