Code : 1550 12 Hit

داعش کی عراق اور شام میں پسپائی کے بعد افغانستان میں قدم جمانے کی کوشش

افغانستان میں تعینات امریکی اور افغان فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش عراق اور شام میں پسپائی کے بعد افغانستان میں اپنے قدم جمانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

ولایت پورٹل:امریکا اور افغانستان کے سکیورٹی حکام نے پیر کو مختلف بیانات میں خبردار کیا کہ یہ گروہ نئی بھرتیوں کے ساتھ ساتھ امریکا اور دیگر مغربی ممالک پر حملوں کی منصوبہ بندی میں بھی مصروف ہے،افغانستان میں تعینات ایک سینئر امریکی اہلکار نے بتایا کہ افغانستان میں حالیہ چند حملے، یورپ اور امریکا میں بڑے حملوں کی تیاری ہے،اس اہلکار کے مطابق گروہ کا ہدف مغربی ممالک میں حملے کرنا ہے اور یہ صرف وقت کی بات ہے کہ جنگجو اپنے اس منصوبے کو کب پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،داعش نے شمال مغربی افغانستان میں اپنے اثر و رسوخ میں اضافہ کر لیا ہے، شام اور عراق میں شکست کے بعد یہ شدت پسند دیگر ممالک کا رخ کر رہے ہیں اور شورش زدہ افغانستان ان کے لیے ایک محفوظ ٹھکانہ ہو سکتا ہے،قبل ازیں برطانوی حکام نے متنبہ کیا تھا کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش عراق اور شام میں شکست کے بعد اب اپنی جڑیں افغانستان میں مضبوط رہی ہے،واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے امریکا اور اس کے اتحادی افغانستان میں طالبان کو کمزور کرنے کے لئے داعشی دہشت گردوں کی حمایت کرتے رہے ہیں،سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں داعشی دہشت گردوں کو منتقل کرنے میں امریکی خفیہ اداروں کا ہاتھ ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम