Code : 4641 4 Hit

داعش عراق میں معاشرتی امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے،میڈیا ہوشیار رہے:الحشد الشعبی

عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر نے الفرحاتیہ کے علاقے میں داعش کے جرائم کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ داعش عراق میں معاشرتی امن پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے لہذا میڈیا کو خبریں نشر کرنے میں محتاط رہنا چاہئے۔

ولایت پورٹل:موازین نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  الحشد الشعبی کی41 ویں بریگیڈ نے اتوار کے روز صوبہ صلاح الدین کے البلد شہر کے الفرحاتیہ علاقے میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات کا انکشاف کیا۔
الحشد الشعبی نے یہ کہتے ہوئے کہ تحقیقات سے ثابت ہو جائے گا کہ الفرحاتیہ میں ہونے والے انسانیت سوز جرائم میں داعش ملوث ہے، میڈیا سے مطالبہ کیا کہ قربانیوں اور خونریزی سے حاصل  ہونے والےمعاشرتی امن کو برقرار رکھنے کے لئے خبروں کی اشاعت میں محتاط رہیں۔
الحشد الشعبی کی 41 ویں بریگیڈ کے آپریشن انچارج قاسم الکریطی نے بتایاکہ الفرحاتیہ کے ہولناک جرم کے واقع ہونے سے ایک دن قبل البلد کے علاقے میں الحشد الشعبی کی ایک چوکی پر داعشی عناصر نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجہ میں ایک مجاہد  شہید اور تین دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس حملے کے بعد دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز اور عوامی تحریک کے ساتھ تعاون کرنے والے خانہ بدوش افراد کے سرگرم افراد سمیت متعدد شہریوں کو یرغمال بنا لیا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین