Code : 3424 16 Hit

یمن میں داعش کا ایک خطرناک کمانڈر ہلاک

جنوبی یمن میں داعش دہشت گرد گروہ کا ایک انتہائی خطرناک کمانڈر مارا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا  کے جنوب میں داعش کا ایک رہنما مارا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صنعا میں قومی نجات حکومت کی وزارت داخلہ نے صوبہ زمار میں "شوقی جابر محمد رفعان" نامی اس داعش رہنما کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ رفعان داعش دہشت گرد گروہ کا ایک انتہائی خطرناک سرغنہ تھا۔
قابل ذکر ہے کہ وہ صوبہ ذمار کے دو علاقوں عتمہ اور صابین میں سرگرم دہشتگردں کا کمانڈر تھا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین