Code : 1726 12 Hit

عراق کے شہر موصل میں زنانہ لباس پہن کر فرار ہونے والا داعشی کمانڈر گرفتار

عراق کے شہر موصل میں سرکاٹنے اور پھانسی دینے کے احکامات صادر کرنے والے داعش کے اہم کمانڈر کو زنانہ لباس پہن کر فرار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر موصل میں زنانہ لباس پہن کر فرار ہونے والے داعش دہشت گرد تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے کہا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے داعش دہشت گرد تنظیم کے اس کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے جو سرکاٹنے اور پھانسی دینے کے احکامات صادر کرتا تھا، ترجمان نے کہا کہ عراقی شہریوں کے تعاون سے داعش کے اہم کمانڈر کو کرفتار کیا گیا ہے جو زنانہ لباس  پہن کر خود کو چھپائے ہوئے تھا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम