Code : 4050 5 Hit

داعش کا قصاب افغانستان میں ہلاک

افغانستان کی قومی سلامتی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ ایک خصوصی کارروائی میں داعش دہشت گرد گروہ کی انٹلیجنس کے سربراہ کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:افغانستان کی قومی سلامتی کونسل  کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ضیاء الرحمٰن ، اسد اللہ اورکزئی کے نام سے مشہور داعش دہشت گرد گروہ کی انٹلیجنس کے سربراہ  کو افغانستان میں ایک خصوصی آپریشن میں مارا گیا ہے، افغان قومی سلامتی کونسل  کے سربراہ کے مطابق  ضیاء الرحمن ایک پاکستانی شہری تھا جو ایک پیچیدہ اور ٹارگٹڈ آپریشن میں مارا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق  اورکزئی افغانستان میں داعش کے انٹیلیجنس کا سربراہ تاھ جس کو اپنے مظالم اور وحشیانہ قتل و غارت گری کی وجہ سے "داعش کے کسائ" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،افغان سکیورٹی عہدیداروں نے بتایا کہ اورکزئی خطے کے ایک ملک میں موجود داعشیوں کا رابطہ انچارج تھا  لیکن  انھون نے اس ملک کا نام نہیں بتایا۔
تاہم اسے کب اور کہاں ہلاک کیا گیا  ہےاس کے بارے میں افغان حکام کی جانب سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں  لیکن یہ  کہا گیا ہے کہ وہ افغانستان میں عام شہریوں کے اجتماعات پر خونی حملوں کا ذمہ دار تھا۔
اس سے قبل افغان قومی سلامتی کونسل  نے عبداللہ اورکزئی  جسے داعش دہشت گرد گروہ کی خراسان شاخ کے رہنما اسلم فاروقی کے نام سے جانا جاتا ہے ، کے  اس گروپ کے 19 دیگر ارکان کے ساتھ قومی سلامتی فورسز کے ایک آپریشن میں گرفتار کیے جانے کا اعلان کیا تھا،قابل ذکر ہے کہ داعش کے شام اور عراق میں شکست سے دوچار ہونےکے بعد امریکہ کے اشاروں پر اس تنظیم سے وابستہ دہشت گردوں نے فغانستان  کا رخ کیا ہے اور اس جنگ زدہ ملک میں ان کے پیر جمانے میں امریکہ نے ان کی ہر ممکن مدد کی ہے لیکن یہاں انھیں ایک مشکل یہ پیش آئی ہے کہ ایک طرف طالبان بھی ان کےیہاں آنے سے خوش نہیں ہیں اور دوسری طرف افغان حکومت بھی  ان کی دشمن ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین