عراق کے صوبۂ صلح الدین میں الحشد الشعبی پر داعش کا حملہ؛10جوان شہید

عراقی صوبہ صلاح الدین میں  عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی پر داعشی دہشگردوں نے  حملہ کیا جس کے نتیجہ میں الحشد کے دس جوان شہید ہوگئے۔

ولایت پورٹل:صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے اعلان کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش کے دہشتگردوں نے عراق کے صوبہ صلاح الدین  کے العیث علاقے میں حشدالشعبی  کے 22 ویں بٹالین پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک کمانڈر سمیت 9 جوان شہید ہوئے،عراقی ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ داعش کے مزید حملوں کو ناکام بنانے کیلئےالحشدالشعبی کی کارروائی جاری ہے، جبکہ  الحشدالشعبی نے داعش کا محاصرہ کر لیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق میں عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی اس ملک کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کی ہدایت پر، اس وقت تشکیل پائی تھی جب داعشی دہشت گردوں نے عراق کے مختلف علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کر لیا تھا اور پھر حکومت نے اس فورس کو عراق کی مسلح افواج میں شامل کر لیا۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین