Code : 3097 29 Hit

مغربی سامرہ میں داعش کے اسلحہ کا گودام ضبط

عراق کی الحشد الشعبی تنظیم نے اس ملک کے شہر مغربی سامر ہ میں داعش کے اسلحے کے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی الحشد الشعبی تنظیم نے اس ملک کے شہر مغربی سامر ہ میں داعش کے اسلحے کے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے کےاس تنظیم کی بٹالین 314 نے مغربی سامرہ میں داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں انھیں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا جو سکیورٹی فورسزز اور عام  شہریوں کے خلاف استعمال ہوتا تھا۔
اسی طرح الحشد الشعبی نے الحدید الشعبی نے بھی مغربی صوبہ الانبار میں پانچ دہشت گردوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔
اس تنظیم کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الحشد الشعبی بریگیڈ 19کا ایک گروپ انبار کے مغرب میں واقع دحام الحرج گاؤں میں پانچ مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
عراقی سکیورٹی انٹلیجنس سنٹر نے بھی موصل کے صوبہ کرکوک کے علاقے داقوق اور الحمدانیہ میں دو مختلف دہشت گرد حملوں میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکاروں کے  ہلاک اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔





0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین