Code : 4343 2 Hit

مغربی عراق میں داعش کا مالی اعانت کار ہلاک

عراقی سکیورٹی فورسز نے آج ملک کے مغرب میں ایک حیرت انگیز کاروائی میں داعش کے ایک مالی اعانت کار کو ہلاک اور ایک داعشی کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

ولایت پورٹل:بغداد الیوم نےعراقی وزارت دفاع کی الاعلام العمنی نیوز ایجنسی نے آج (پیر کو) اعلان کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی یونٹ کی فورسز صوبہ انبار میں داعش کے مالی اعانت کار کو ہلاک  کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں،رپورٹ کے مطابق عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے حکم پر انسداد دہشت گردی یونٹ کی فورسز نے امریکی اتحادی ہیلی کاپٹروں کے ہمراہ مغربی صوبہ انبار کے الرطبہ کے علاقے میں آپریشن ہیلیبرن کیا  جس میں داعش کا ایک مالی اعانت کار ہلاک ہوگیا تاہم اس شخص کی شناخت تاحال سامنے نہیں آئی ہے،بیان کے مطابق آپریشن کے دوران داعش کے ایک اہم کمانڈر کو بھی گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ عراقی صوبے الانبار میں انسداد دہشتگردی  یونٹ کے آپریشن ایسے وقت میں شروع ہو رہے ہیں جبکہ الحشدالشعبی کمانڈ نے کل(ایتوار کو) صوبہ کے مغربی حصے کو داعش عناصر سے پاک کرنے کے لئے آٹھ محوروں سے "فتح المبین" کے نام سے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جولائی 2017 میں موصل شہر کی آزادی اور داعش کی مبینہ خلافت کے خاتمے کے بعدبہت سارے دہشت گرد عراقی صوبوں خصوصا دیالہ ، کرکوک ، صلاح الدین ، الانبار اور نینویہ میں خاموش خلیوں کی شکل میں چھپے ہوئے ہیں جہاں ان کے جوڑ توڑ کے لیےموزوں جغرافیائی حالات ہیں اور پچھلے ایک سال میں  وہ  متعدد گروہوں کی شکل میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرچکے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین