Code : 1474 19 Hit

عراق کے صوبہ دیالی میں پولیس چیک پوسٹ پر داعش کا حملہ؛2 اہلکار جاں بحق

عراق کے صوبہ دیالی میں داعش کے حملے میں عراقی پولیس کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:النہرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ دیالی میں وہابی د ہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں عراقی پولیس کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں،اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں نے ابی صیدا کے قریب المحمولہ گاؤں میں پولیس چیک پوسٹ  پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا،عراقی سکیورٹی فورسز نے اس حملے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम