Code : 3471 16 Hit

آنے والے انتخابات میں ہی جیتوں گا؛ٹرمپ کی خوش فہمی

ریاستہائے متحدہ کے صدر کا دعویٰ ہے کہ ان کی ناکامی کے بارے میں مایوس میڈیا کی افواہوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہئے کیوں کہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں وہی کامیاب ہوں گے۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ایک بار پھر اپنے ملک کے میڈیا پر حملہ کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کی سازشوں کے باوجود بھی وہ 2020 کا الیکشن جیت لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پرانا میڈیا مکمل طور پر قابو سے باہر ہے، دیکھیں کہ وہ اس طرح کی سازش میں کس طرح ملوث ہیں، وہ عوام کے دشمن ہیں  لیکن فکر نہ کریں نومبر کے انتخابات میں فتح ہماری ہے!
یادرہے کہ ٹرمپ ، جو کبھی بھی ڈیموکریٹک پارٹی کے موجودہ میڈیا سے سازگار رائے نہیں رکھتے ہیں ، اب تو انھوں نے الزام تراشیوں کا بازار گرم کر رکھا ہے اور انہیں چین کا ساتھی قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ 2020 میں امریکی صدارتی انتخاباتی دوڑ جیتنے کے بارے میں پرامید ہیں ، جبکہ ان کی مہم کوروناوائرس کو کنٹرول کرنے اور اس کے نتیجہ میں معاشی بد انتظامی سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے۔
دریں اثنا  کچھ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ریپبلکن پارٹی میں پھوٹ پڑ رہی ہے، مثال کے طور پر ڈیلی بیسٹ نے حال ہی میں دعوی کیا ہے کہ ڈیموکریٹک نامزد امیدوار جو بائیڈن ٹرمپ سے ناراض اراکین پر مبنی ری پبلیکن پارٹی کا ایک گروپ تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ نے بھی دعوی کیا ہے کہ ری پبلک پارٹی کے اراکین  کو خوف ہے کہ ٹرمپ کی پالیسیوں کے نتیجے میں وہ  آنےوالےسینیٹ  کےانتخابات میں اکثریت ڈیموکریٹس کی نہ ہوجائے۔
 
 



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین