سی این این کے خلاف عدالت میں جاؤں گا: ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کی جانب سے انہیں جھوٹا کہنے پر اس ادارکے خلاف مقدمہ چلانے کی دھمکی دی ہے۔

ولایت پورٹل:انڈیپینڈنٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ میں نے CNN کو اس کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے اپنے ارادے سے آگاہ کر دیا ہے، اپنے بیان میں، انہوں نے شکایت کی وجہ بار بار ہتک آمیز بیانات" کو قرار دیا اور کہا کہ میں ان تمام میڈیا اداروں کے خلاف کارروائی شروع کروں گا جنہوں نے مجھے بدنام کیا اور عوام کو دھوکہ دیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹرمپ کے وکلاء نے سی این این کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی اور کئی ایسے معاملات کی طرف اشارہ کیا تھا جن میں اس چینل کی رپورٹس میں ٹرمپ کو جھوٹا اور 2020 کے انتخابات کے بارے میں ان کے دعوؤں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا گیا تھا، ٹرمپ کے وکلاء کی دلیل یہ ہے کہ وہ جھوٹ نہیں بول رہے کیونکہ انہوں نے جان بوجھ کر جھوٹے بیانات نہیں دیے اور وہ ذاتی طور پر مانتے ہیں کہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی۔
  تاہم سی این این کے ایک گمنام ذریعے نے کہا کہ دھمکی کے نتیجے میں نیوز چیف نے ایسی اصطلاحات استعمال کرنے سے گریز کرنے کا ارادہ کیا ہے جو ڈیموکریٹک پارٹی کے سیاسی نعروں کے بہت قریب معلوم ہوں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین