Code : 3500 12 Hit

میں کورونا سے بچنے کے لیےHydroxychloroquineلیتا ہوں:ٹرمپ

امریکی صدر نے ایک حیرت انگیز بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ کوئیڈ 19 وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے روزانہ ایک "ہائڈروکسائکلوروکین" گولی کھا رہے ہیں۔

ولایت پورٹل:روئٹرز نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملیریا کی دواؤں کے استعمال سے متعلق طبی انتباہات کے باوجود  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حیرت انگیز بیان میں کہا کہ وہ کورونا بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہائیڈرو آکسیروکلورین کو بطور  دوا لے رہے ہیں۔
ٹرمپ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں گذشتہ ڈیڑھ ہفتہ سے ہر روز ایک ہائیڈرو آکسیروکلروکین گولی لے رہا ہوں۔
تاہم ، کچھ ہفتوں پہلے  ٹرمپ نے کووئیڈ -19 وائرس کے خلاف ہائیڈرو آکسیروکلورین کے استعمال سے متعلق ایک مثبت رپورٹ کی بنیاد پر  اس دوا کو وائرل بیماری کے ممکنہ علاج کی حیثیت سے درجہ دے دیا۔
دوسری جانب اس کے برعکس  فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے اس دوا کے استعمال کے متعلق انتباہ دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 73 سالہ ٹرمپ  جن کا ہر روز کرونا کا معائنہ کیا جارہا ہے ، نے کہا کہ انہوں نے وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر سے اس دوا کے استعمال کے بارے میں پوچھا تو ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ وہ چاہیں تو لے سکتے ہیں۔


 



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین