Code : 2704 84 Hit

میں اب تک شام اور بشار الاسد کے بارے میں غلطی پرتھا:اماراتی مبلغ

متحدہ عرب امارات کے ایک ممتازمبلغ نے ابوظہبی کے ٹی وی چینل پر شامی صدر اور ان کی فوج کے بارے میں اظہار خیال اسد کے بارے میں اماراتی موقف میں180 ڈگری کی تبدیلی کا اشارہ ہے۔

ولایت پورٹل:متحدہ عرب امارات کے ممتاز مبلغ وسیم یوسف نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شام کے بحران کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بحران کے آغاز میں ، میں اسد اور شامی فوج کو مورد الزام ٹھہرا رہا تھا یہاں  تک کہ میں اس وقت دہشتگرد  گروپ النصرہ فرنٹ اور شامی  آزاد فوج کی حمایت کر رہا تھا، میں امید کر رہا تھا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن  ممالک  بھی آزاد آرمی کی حمایت کریں گے ، لیکن کچھ عرصہ بعد میں نے دیکھا کہ شامی آزاد آرمی بھی غلط ہے،وسیم نے مزید کہا کہ میں نہ بشار اسد کی حمایت کرتا ہوں اور نہ ان کا مخالف ہوں  لیکن میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں اب تک مجرم گروہوں کی حمایت کرتا تھا ، لیکن اب میں کسی بھی خونریزی کے خلاف ہوں،اماراتی مبلغ نے کہا کہ ماضی میں ، میں النصرہ فرنٹ یا احرار الشام جیسے نام نہاداسلام پسند گروہوں کے خلاف لڑنے والے تمام شامی فوجیوں پر لعنت بھیجتا تھا لیکن بعد میں مجھےاس پر پچھتاوا  ہوا ،انھوں نے مزید کہا کہ  اگر میں آج شام میں ہوتا تو میں یقینا النصرہ  فرنٹ کے خلاف ہوتا،انہوں نے مذہب کے نام پر  شام کو تباہ کیا ہے میں آج سے لڑنے کے لیے تیار ہوں،ان دہشت گرد گروہوں نے اپنے نام نہاد مذہبی پرچم کو بلند کرنے کے لئے خواتین اور شام کی سرزمین کے ساتھ زیادتی کی ، لیکن اس کے برعکس ، انہوں نے مذہب کی شبیہہ کو ہی مسخ کردیا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین