Code : 2430 54 Hit

میں نے بھی پیغمبر اسلام کی طرح اپنی پوری زندگی میں کبھی جھوٹ نہیں بولا؛مصری صدر کا دعویٰ

مصر کے صدر نے دعوی کیا ہے کہ وہ صدارت عظمی کی کرسی کے خواہاں نہیں تھے نیز انھوں نے اپنی زندگی میں ایک بار بھی جھوٹ نہیں بولا اسی وجہ سے کامیاب ہیں۔

ولایت پورٹل:مصراوی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے جمعرات کو پیغمبر اسلام ؐ کی میلاد کے سلسلے میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے  دعوی کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی جھوٹ نہیں بولا ،رپورٹ کے مطابق السیسی نے کہا کہ محمد مرسی کے خلاف 2013 میں ہونے والی بغاوت کے بعد میں نے اس وقت کی آئینی عدالت کے صدر اور ملک کے عبوری صدر عدلی منصور سے اپیل کی کہ وہ صدارت کے امیدوار بنیں  اور میں وزیر دفاع ہی کے عہدہ پر  رہوں گا لیکن عدلی نے اصرار کیا کہ خود میں صدارت کے لئے تیار رہوں، السیسی نے مزید کہا کہ صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے لئے ہم سب کو تقوی کی ضرورت ہے لیکن ہمارا مقصد مصر اور مصر کا دفاع کرنے والی حکومت تشکیل دینا ہے ،مصر کے صدر نے آگے چل کر دعوی کیا کہ جو لوگ مجھے جانتے ہیں ان کو معلوم ہیں کہ میں نے اپنی عمر میں اب تک جھوٹ نہیں بولا ہے یہاں تک کہ صدارت کے زمانے میں بھی جب کہ کہا جاتا ہے کہ اس منصب پر جھوٹ کی ضرورت پڑتی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ صرف  دعویٰ نہیں بلکہ  پیغمبر اسلام نے بھی ایسا ہی کیا اور کامیاب ہوئے،السیسی نے مزید کہا کہ 30 جون یا تین جولائی 2013 کو پیش آنے والے حادثات میں مقصد یہ نہیں تھا کہ میں صدر بنوں، انہوں نے مصر میں ان کے خلاف ہونے والے حالیہ اعتراضات  کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ حکومت کو گرانا چاہتے ہیں اور مصر کے دشمن اس ملک کو چلانے کی کے لیے کی جانے والی کوششوں میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں ،اس سے پہلے بھی دعویٰ کیا تھا کہ مصر میں سوشل میڈیا کے ذریعے سے جھوٹ، افواہوں اور دھوکا بازیوں کا بازار گرم ہے کیونکہ کچھ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ قومی تنظیموں کو عوام کا دشمن بنا کر پیش کیا جائے۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम