ولایت پورٹل:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوینیا میں اپنے انتخابی جلسے کے دوران اپنے حامیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں نہیں معلوم کہ ڈاکٹروں نے انھیں کرونا کے علاج کے لیے کس طرح کی دوا دی لیکن یہ دوا لینے کے بعدوہ بہت جلد صحتیاب ہوگئے اور انھوں نے اپنے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اب وہ اپنے آپ کو سپر مین کی طرح محسوس کرتے ہیں ۔
امریکی صدر نے اپنے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدارت کا فائدہ یہ ہے کہ بیماری کے دوران 14 ڈاکٹر ان کے ارد گرد تھے، ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ٹھیک ہوچکے ہیں اور اب ان سے دوسروں میں کورونا وائرس پھیلنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ ڈاکٹروں نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ وہ اس وائرس سے محفوظ ہوچکے ہیں اور عوامی اجتماعات میں واپس جاسکتے ہیں اور سب کے بوسے لے سکتے ہیں،اب میں مردوں اور عورتوں دونوں کے بوسے لوں گا۔
نامعلوم دوا کھانے کے بعد میں اپنے آپ کو سوپرمین محسوس کرتا ہوں!:ٹرمپ
امریکی صدر کا کہنا ہےکہ وہ کورونا کے علاج کے لئے نامعلوم دوا لینے کے بعداپنے آپ کو سپرمین محسوس کرتے ہیں۔

wilayat.com/p/4611
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین