میں پکی صیہونی ہوں:برطانوی وزیر اعظم

برطانیہ کی وزیر اعظم نے اس ملک کی پارلیمنٹ کے یہودی نمائندوں کے اجتماع میں کھل کر کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ میں صیہونی ہوں اور اسرائیل کی بھرپور حمایت کرتی ہوں نیز میں جانتی ہوں کہ ہمارے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے امکانات موجود ہیں۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے اس ملک کے یہودی پارلیمنٹ ممبروں کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ میں صیہونی ہوں اور صیہونی حکومت کی زبردست حامی ہوں اور میں جانتی ہوں کہ ہمارے پاس دو طرفہ تعلقات کو بہتر کرنے کے امکانات ہیں۔
 انہوں نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں پہلی بار وزیر اعظم کے طور پر کنزرویٹو پارٹی میں فرینڈز آف اسرائیل کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہوں، یاد رہے کہ قبل ازیں برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم یائر لاپڈ کو بتایا کہ وہ برطانوی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی تجزیہ نگاروں نے برطانیہ کے اس ممکنہ اقدام کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر اس طرح کے فیصلے پر عمل درآمد کیا گیا تو برطانیہ کے تئیں فلسطینیوں کی نفرت پہلے سے زیادہ بڑھ جائے گی، خاص طور پر یہ کہ برطانیہ نے 1917ء میں بالفور معاہدہ جاری کر کے فلسطینیوں کی نفرت میں اضافہ کیا تھا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین