Hyundai اور Samsung کے ایگزیکٹوز کورونا میں مبتلا

جنوبی کوریا کی بڑی کمپنیوں کے درجنوں ایگزیکٹوز اور ملازمین امریکہ میں منعقد ہونے والی ایک نمائش میں شرکت کے بعد کورونا کا شکار ہو گئے۔

ولایت پورٹل:جنوبی کوریا کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے لاس ویگاس میں CES ٹیکنالوجی نمائش میں شرکت کرنے والے تقریباً 70 جنوبی کوریائی باشندوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، امریکہ میں کورونا کا  شکار ہونا جنوبی کوریا کی حکومت کی وائرس پر قابو پانے اور مریضوں کی تعداد کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کے لیے خطرہ ہے ۔
واضح رہے کہ  Hyundai ہیوی انڈسٹریز نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کے 6 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے اور انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ،یادرہے کہ نمائش  میں شرکت کرنے اور جنوبی کوریا میں کورونا ٹیسٹ کرانے کے بعد Hyundai موٹر کے متعدد ملازمین بھی  اپنے اندراس وائرس کے موجود ہونے سے آگاہ ہوئے۔
جونگ این ایلبو اخبار کے مطابق، منگل تک 70 نمائش کنندگان، جن کا تعلق جنوبی کوریا سے تھا،  کے کورونا ٹیسٹ مثبت پائے گئے،اخبار کے مطابق جنوبی کوریا کی تقریباً 340 کمپنیوں نے سی ای ایس میں حصہ لیا۔
واضح رہے کہ  جیسا کہ امریکی طبی عملہ کا کہنا ہے کہ اس ملک  میں وائرس  کی یہ نئی قسم نہایت ہی تیزی سے پھیل رہی ہے یہاں تک بچے بھی اس کا شکار ہورہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین