Code : 3063 12 Hit

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کا انتقال

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک 92 سال کی عمر میں اس دارفانی سے کوچ کر گئے۔

ولایت پورٹل:مصری اخبار الیوم‌السابع  کی رپورٹ کے مطابق سابق مصری صدر حسنی مبارک ، جنہیں نے سن 2011میں عوامی انقلاب کے دوران صدارت سے برطرف کردیا  گیاتھا ، منگل کو انتقال کر گئے۔
اطلاعات کے مطابق ، مبارک کے بیٹے ،علاءکے دوست اور رشتہ دار سوشل نیٹ ورک پر  انھیں تعزیت  پیش کر رہے ہیں جبکہ مبارک کا کنبہ خاموش ہے اور ان کی موت کے بارے میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا  ہے۔
اس سے قبل ، علاء مبارک نے اپنے والد کی طبیعت خراب ہونے اور انھیں  اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ رکھے جانے  کی اطلاع دی تھی۔
مصری ٹیلی ویژن نے بھی کچھ دیر قبل حسنی مبارک کی موت کا اعلان کیا ہے۔
یادرہے کہ حسنی مبارک25 جنوری2011 کو اپنی آمرانہ حکومت کے خلاف عوامی بغاوت اور انقلاب کے بعد مستعفی ہونے پر مجبور  ہوئے اور اس کے بعد انقلابیوں کے قتل ، صدارتی محلات میں صدارتی فنڈز غبن کرنے اور بدعنوانی کے دیگر الزامات کے بعد انھیں جیل میں ڈال دیا  گیا تھا۔
 بعد میں ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انھیں المادی فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تاہم مصری صدر عبد الفتاح السیسی کے اقتدار میں آنے کے بعد ، ملک کی عدالت نے مبارک کو تمام الزامات سے بری کردیا اور وہ  فوجی اسپتال سے  اپنے گھر واپس آگئے۔
 



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम