انصار اللہ کو دہشتگرد قرار دیے جانے کے خلاف سیکڑوں یمنیوں کا مظاہرہ

سینکڑوں یمنیوں نےاس ملک کی مزاحمتی تحریکانصاراللہ کے خلاف امریکی دشمن کے فیصلے کے خلاف  اور اس تحریک کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیکڑوں حامیوں نے گذشتہ روز صنعا میں امریکی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا،یہ مظاہرہ اس تحریک کو دہشت گرد قرار دینے کے امریکی دشمن فیصلے کے خلاف اور انصاراللہ کی حمایت میں کیا گیا،مظاہرین کا کہنا تھاکہ امریکہ یمن کے خلاف جارحیت کے آغاز سے ہی لوگوں کا قتل عام کررہا ہے،انہوں نے امریکی پرچم کو پھاڑ ڈالا نیز امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ صنعا میں امریکی سفارتخانے کی عمارت کو 2015 میں سعودی اتحاد کے یمن پر حملہ کرنے کے بعد سے بند کردیا گیا ہے،تاہم 10 جنوری کو امریکی محکمہ خارجہ نے انصار اللہ تحریک کو دہشت گرد قرار دینے اور اس کے رہنماؤں پر پابندیاں عائدکرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا،گذشتہ روز ، یمنی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکرمحمد حسین العیدروس نے ایران ، پاکستان ، انڈونیشیا ، روس ، چین ، جاپان ، جرمنی ، آسٹریا سمیت مختلف ممالک کے پارلیمنٹ اسپیکروں کو خطوط ارسال کیے  اور امریکہ کی جانب سے انصاراللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے فیصلہ کی مذمت کی۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین