Code : 3176 28 Hit

سینکڑوں امریکی فوجی خاص مشن لے کر جنوبی یمن میں داخل

متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہم آہنگی کرنے کے بعد 450 امریکی فوجی جنوبی یمن کے عدن صوبہ میں داخل ہوئے ہیں۔

ولایت پورٹل:المشہد الیمنی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہم آہنگی کرنے کے بعد 450 امریکی فوجی جنوبی یمن  عدن صوبہ میں داخل ہوئے ہیں جس کی وجہ سے یمن کے سیاسی اور عوامی  حلقوں میں کافی ہنگامہ آرائی چل رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے جنوبی یمن میں 3000 فوج تعینات کرنے کی واشنگٹن کی کوششوں کے نتیجہ میں یہ  450 امریکی فوجی عدن صوبہ میں داخل ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں متحدہ عرب امارات  سے منسلک جنوبی یمن کی عبوری کونسل سے وابستہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدن شہر پہنچنے والی امریکی اور برطانوی افواج ،ان افواج کا پہلا بڑا دستہ ہے  جو واشنگٹن  یمن کے جنوبی صوبوں کے اسٹریٹجک علاقوں میں تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یمنی ذرائع ابلاغ کاکہنا ہے کہ واشنگٹن اور لندن عدن میں 3000 فوج تعینات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یمن کےفوجی ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ جنوبی یمن میں امریکیوں کی شدید نقل وحرکت  سے معلوم ہوتا ہے واشنگٹن یمن کی سرزمین پر فوجی اڈے بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پہلے دن سے ہی جنوبی یمن میں امریکی اور برطانوی فوجیوں کی میزبانی کے لئے اڈے بنانے کے لیے مناسب انفراسٹرکچر کی تعمیرپر اپنی رضامندی کا اظہار کیا تھا۔
المشهد الیمنی نے آخر میں کہا کہ امریکی حکومت کی کوشش ہے کہ وہ یمن میں چین سے لڑنے اور شاہراہ ابریشم کو منقطع کرنےنیز دنیا کے سب سے اہم آبنائے ، ہرمز ، باب المندب اور سوئس چینل پر قابض ہوجائے جو یقینا سب سے اہم تجارتی اور فوجی جہاز رانی کی لائنیں ہیں۔
 

1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین