ولایت پورٹل: ایران کے معروف حکیم اور طب اسلامی کے مجدد آیت اللہ تبریزیان نے بچوں کو پیدائش کے وقت یرقان سے بچانے اور محفوظ رکھنے کے لئے کچھ ضروری ہدایات دی ہیں:
وہ کہتے ہیں کہ بچوں کو یرقان سے بچانے کے لئے کچھ احتیاطی تدابیر کرنا ہوتی ہیں اور ساتھ ہی حاملہ خواتین کو کچھ غذاؤں کو کھانا پڑتا ہے چنانچہ ان میں سب سے پہلی اور حیاتی چیز گہوں اور جو کا بنا ستو ہے ماں کو زیادہ سے زیادہ یہ ستو کھانا چاہیئے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ بچہ صحت مند اور تندرست پیدا ہوگا چونکہ روایت میں ملتا ہے کہ اگر تم ستو کا استعمال کروگے اور کثرت کے ساتھ کھاؤگے تو تمہارا بچہ تندرست اور صحت مند پیدا ہوگا۔
حکیم آیت اللہ تبریزیان کہتے ہیں کہ ستو صرف خواتین کو ہی نہیں بلکہ حمل سے پہلے مرد و عورت دونوں کو کھانا چاہیئے۔
نیز حمل کے بعد ماں کو چاہیئے کہ وہ زیادہ ستو کا استعمال کرے ،ستو اس بات کی ضمانت بن جاتا ہے کہ بچہ صحت مند پیدا ہو اور اس میں کسی طرح کی کمزوری نہ پائی جائے۔
نیز ماں کو زیادہ بہی(ایک پھل) کھانا چاہیئے جسے انگریزی میں (کیونس) کہتے ہیں اسے حمل سے پہلے والدین کو زیادہ کھانا چاہیئے اسی طرح کندر(Boswellia ) بھی استعمال کیا جائے۔
ہر روز ایک حاملہ عورت کو 10 گرام کندر ضرور کھانا چاہیئے اور اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ خربوزہ ،پنیر کے ساتھ کھائیں،ان چیزوں کا اگر خیال رکھا جائے تو بچہ صحت مند اور تندرست پیدا ہوگا۔
لہذا اگر بچے کو یرقان کی شکایت ہوگئی ہے تو گھبرانے کی بات نہیں ہے،سینائی مکی کا استعمال کرکے اسے دور کیا جاسکتا ہے سینائی مکی کی پتی کو دم کرلیں اور چائے کے چمچے بھر کر اس دم کئے ہوئے پانی کو بچے کے منھ میں ڈالیں تاکہ اس کا یرقان ٹھیک ہوجائے گا۔
نومولود بچوں کو یرقان سے کیسے محفوظ رکھا جائے؟ حکیم تبریزیان کا بتلایا ہوا آسان علاج
اگر بچے کو یرقان کی شکایت ہوگئی ہے تو گھبرانے کی بات نہیں ہے،سینائی مکی کا استعمال کرکے اسے دور کیا جاسکتا ہے سینائی مکی کی پتی کو دم کرلیں اور چائے کے چمچے بھر کر اس دم کئے ہوئے پانی کو بچے کے منھ میں ڈالیں تاکہ اس کا یرقان ٹھیک ہوجائے گا۔

wilayat.com/p/2295
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین