ولایت پورٹل:صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ چینل(کان) کی ویب سائٹ نے ایک خبر میں اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ نے حال ہی میں ایک نیا ہتھیار استعمال کیا ہے جو اسرائیلیوں کے عارضی اندھے پن کا سبب بنتا ہے،عبرانی زبان کے اس میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لبنان کے ساتھ شمالی سرحدوں (مقبوضہ فلسطین) کے قریب واقع قصبوں میں مقیم تارکین وطن رات کے وقت شدید لیزر شعاعوں کی زد میں آتے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں رہنے والے صہیونیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کان چینل کے نامہ نگار کے مطابق حزب اللہ کے اس نئے ہتھیار کی وجہ سے ان بستیوں کے مکینوں کو عارضی طور پر اندھا کر دیا جاتا ہے جبکہ بعض رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے حزب اللہ کے ارکان کو رات کے وقت ایسا کرتے دیکھا ہے کہ وہ اپنے لیزر (مقبوضہ فلسطین) کے اندر کے علاقوں کی طرف لگاتے ہیں جس کے بعد ہمیں کچھ دکھائی نہیں دیتا، یاد رہے کہ اس طرح مذکورہ علاقوں میں رہنے والے صیہونی آبادکاروں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے جبکہ صیہونی حکام یا تو اس کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں یا اپنے شہریوں کی جانوں کو اہمیت نہیں دیتے۔
حزب اللہ نے ایک بار پھر ہماری نیندیں حرام کر دیں:صیہونی میڈیا
حزب اللہ کے نئے اور سادہ ہتھیار نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں رہنے والے صہیونی تارکین وطن کو خوفزدہ کر دیا ہے۔

wilayat.com/p/9627
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین