فلسطین کے غداروں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی:حماس

حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عرب اقوام اور عرب تاریخ مسئلہ فلسطین کے ساتھ خیانت کرنے والے عرب ممالک کے حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرےگی۔

ولایت پورٹل:فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی  تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اور فلسطین کے سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے والے عرب حکمرانوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرےگی۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں بعض عرب ممالک کی خیانت اور غداری طشت از بام ہوگئی ہے لہذا عرب اقوام اور عرب تاریخ مسئلہ فلسطین کے ساتھ خیانت کرنے والے عرب ممالک کے حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرےگی۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اسرائیل کا عرب ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا مقصد ایران کی سرحدوں کے قریب فوجی اور اقتصادی اڈے قائم کرنا ہے، واضح رہے کہ بحرین اور متحدہ عرب امارات نے گذشتہ مہینہ اسرائيل کے ساتھ باقاعدہ تعلقات قائم کرکے فلسطین، اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ تاریخي غداری کا ارتکاب کیا تھا جس کے بعد فلسطین نے بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین