Code : 4636 12 Hit

حزب اللہ کے انتقام کے خوف سے صہیونی فوج میں ہائی الرٹ

لبنانی سرحد پر اسرائیلی فوج کی 90 دن کے ہائی الرٹ اور سرحدی حد بندی کی بات چیت کے آغاز کے باوجود اسرائیلی فوج اب بھی حزب اللہ کے انتقام سے خوفزدہ ہے۔

ولایت پورٹل:صیہونی ویب سائٹ  والا کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور صیہونی حکومت کے مابین امریکہ کے زیر کنٹرول آبی سرحدوں کی حد بندی پر بات چیت کے باوجود ، حکومت کی فوج حزب اللہ کے انتقام کو لے کر تشویش کا شکار ہے ، اسرائیلی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ  لبنان اور صیہونی حکومت کے مابین امریکہ کے زیر کنٹرول آبی حدود کی توثیق پر بات چیت کا آغاز بھی فوجی کمانڈروں کو اس بات پر قائل کرنے میں ناکام رہا کہ حزب اللہ نے شام میں اپنے ایک فوجی کی شہادت کا بدلہ لینے کے لئے اپنا نقطہ نظر تبدیل کیا ہے۔
اسرائیلی ویب سائٹ کے مطابق  حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ بدلہ کی اکائیوں کو انجام دینے اور شام میں اپنی کسی بھی فوجی کے قتل کا بدلہ ینے کے لئے پرعزم ہیں  اور حزب اللہ کی یہ حکمت عملی اسرائیل کی روک تھام کی صلاحیت کو کمزور کرتی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین