0 Hit

حزب اللہ نے مزاحمتی تحریک کے سربراہوں کے قتل کا صیہونی منصوبہ مٹی میں ملا دیا؛صیہونی ذرائع ابلاغ کا اعتراف

صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے سید حسن نصر اللہ ،شام، عراق اور فلسطین میں ایران کی حمایت یافتہ تنظیموں کے سربراہوں کے قتل کے اسرائیلی منصوبے کا پتہ لگا لیا ۔

ولایت پورٹل:اسرائیلی ٹی وی چینل "کان" نے کویتی اخبار الجریدہ کے حوالے سے بتایا کہ حزب اللہ نے گزشتہ ہفتےاس تنظیم کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سمیت شام، عراق اور فلسطین میں ایران کی حمایت یافتہ تنظیموں کے سربراہوں کے قتل کے اسرائیلی منصوبے کا  پتہ لگا لیا تھا۔
اسرائیلی ٹی وی چینل کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے اس بات کی اطلاع، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر، جنرل اسماعیل قاآنی سے بیروت میں ملاقات کے دوران دے دی تھی۔
اسرائیلی ٹی وی چینل کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے جنرل قاآنی کو یہ بھی بتایا کہ حزب اللہ کو کیوں یہ اندازہ ہے کہ اسرائیل، ایران کی ایٹمی تنصیبات اور میزائل کارخانوں نیز علاقے میں ایران کے اتحادیوں کے ٹھکانوں کو، ٹرمپ کے اقتدار کے ختم ہونے سے پہلے نشانہ بنانا چاہتا ہے۔
اسی سلسلے میں اسرائیل کے فوجی امور کے ماہر آموس ہرئیل نے اسرائیلی اخبار ہارٹس سے ایک گفتگو میں کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کا قتل، ایک اسٹراٹیجک کامیابی ہے لیکن اس میں کشیدگی پیدا ہونے کا خطرہ بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فخری زادہ کے قتل سے امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کے لئے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے میں واپسی سخت ہوگئی ہے۔
اس اسرائیلی ماہر نے کہا کہ اگر اس قتل میں اسرائیل ملوث ہوگا تو اسے جلد ہی پتہ چل جائے گا کہ اس قتل سے اس نے بائیڈن کی حکومت کے سامنے خود کو جو نقصان پہنچایا ہے وہ اس نقصان سے بہت بڑا ہوگا جو اس نے اس قتل سے ایران کو پہنچایا ہے۔
سنیچر کو بھی اسرائیلی میڈیا میں کہا جا رہا تھا کہ اسرائیل کو ایران کی جوابی کاروائی کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین