Code : 4076 21 Hit

بیروت سانحہ سے متعلق حزب اللہ کا بیان

حزب اللہ نے بدھ کی صبح جاری ایک بیان میں بیروت سانحہ کےشہداء اور زخمیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور تمام لبنانی اور سیاسی گروہوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان مشکل حالات کو یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ قابو پانے میں مدد کریں۔

ولایت پورٹل:حزب اللہ نے منگل کی شام بیروت میں پیش آنے والے ہولناک دھماکے سے متعلق ایک بیان میں لبنانی عوام ، شہدا کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار تعزیت کیا، حزب اللہ نے بیان میں کہاکہ ہم اس عظیم قومی سانحے پر لبنان کے معزز عوام ،شہداء اور زخمیوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جس نے ہمارے پیارے ملک کے مشکل حالات میں لبنان اور لبنانیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ نے کہا ہے کہ یہ تکلیف دہ سانحہ اور اس کی بے مثال تباہی اور مختلف انسانی ، طبی ، معاشرتی اور معاشی سطح پر اس کے خطرناک نتائج کے لیےتمام لبنانی اور تمام سیاسی گروہوں کی یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت ہے اور اس تکلیف کو دور کرنے کے لئے مشترکہ اقدام کی ضرورت ہے۔
اس اندوہناک واقعہ میںہم تمام طبی اور نرسنگ عملہ ، انسان دوست امدادی گروپوں ، سکیورٹی گروپوں اور بہادر فائر فائٹرز کو ان کی مدد کی عظیم کاوشوں پر مبارکباد پیش کرتے ہیں  اور ہم اپنے تمام وسائل معزز لوگوں اور اپنے عزیز ہم وطنوں کی خدمت میں پیش کرتے ہیں، ہم اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ وہ شہداء کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے، ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ وہ زخمیوں کو فوری طور پر صحتیابی عطا کرے اور ہماری پیاری قوم کو صبر و استحکام عطا کرے تاکہ  ہمارا ملک مشکلات اور دکھوں سے نکلنے میں کامیاب رہے۔





0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین